نئی دہلی، 17 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہند-چین سرحد پر کشیدگی کے معاملے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستانی حکومت ملک کی حفاظت کی ضروریات کے بارے میں مکمل طریقے سے بیدار ہے اور وقتا فوقتا اس کا جائزہ کرکے مناسب فیصلے لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہند-چین سرحد پر کوئی کشیدگی نہیں ہے،یہاں انفراسٹرکچر جیسے سڑک، سرنگیں، ریلوے لائن اور ایئرفیلڈس تیار کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کی سالمیت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر زیادہ تر امن رہا ہے لیکن لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر غلط فہمی کی وجہ سے وقتا فوقتا مقامی طور پر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس کی اصل وجہ ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان کامن ایل اوسی کا فقدان ہے۔راج ناتھ سنگھ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ان الزامات کا جواب دے رہے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت چینی دراندازی کو نظر انداز کر رہی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور چین کے درمیان کئی طریقوں کا سہارا لیا جاتا ہے، جیسے دونوں فوج کے مقامی کمانڈر کے درمیان سرحد پرسنل میٹنگ، فلیگ میٹنگ ہاٹ لائن،تاکہ آمنے سامنے آنے والے حالات کو کنٹرول کیا جا سکے۔اس کے علاوہ طویل مدتی موضوع کے لئے سیاسی سطح پر بھی خصوصی نمائندگان این ایس اے کی سطح پر ملاقات کرتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ اپریل 2018 میں وہان شہر میں ہندوستان اور چین کے ٹاپ رہنماؤں کے درمیان ایک غیر رسمی سربراہی مذاکرات ہوئی۔اس مذاکرات میں ہندوستان چین کی سرحد پر ہی امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔اس سربراہی مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے اپنی اپنی فوجوں کوا سٹریٹیجک رہنمائی جاری کیا، تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر بہتر ڈائیلاگ اور اعتماد قائم ہو سکے اورسرحد امور کاانتظام زیادہ بہترہو۔